ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے  پیشگوئی کردی

datetime 16  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی )مصر کے قومی ادارہ برائے فلکیات اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا ہے کہ ان کے ادارے کی سن ریسرچ لیبارٹری کے فلکیاتی حسابات کے مطابق موجودہ ہجری سال 1444ھ میں ذی القعدہ کا مہینا اگلے اتوار کوشروع ہوگا۔یہ مہینا 29 دن کا ہوسکتا ہے۔

اس صورت میں عید الاضحی 27 جون کو ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق القاضی نے ایک بیان میں نشان دہی کی کہ ذی القعدہ کے مہینے کا چاند قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 شوال جمعہ شام پانچ بج کر 54 منٹ پر 19 مئی کو دیکھے جانے کا امکان ہے۔ تاہم بعض عرب اور اسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا ہلال ابھی پیدا نہیں ہوا ہو گا۔انھوں نے وضاحت کی کہ چاند (پرانا ہلال)مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہو جائے گا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔القاضی نے بیان کیا کہ مصر کے گورنریوں قنا، خارجہ، سوہاج، الطور، سینٹ کیتھرین اور طابا میں چاند اور سورج دونوں ایک ساتھ غروب ہوں گے، حلائب، توشکہ اور اسوان میں چاند سورج سے ایک یا دو منٹ پہلے غروب ہوگا۔ اسی طرح سلوم، اسکندریہ، بورسعید، طنطا، فیوم اور اسیوط میں غروب آفتاب سے ایک سے تین منٹ بعد غروب ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں، چاند اس دن (دیکھنے کے دن) غروب آفتاب سے پہلے (1 سے 18 منٹ) تک کے وقفوں کے لیے غروب ہو جائے گا، جب کہ ان میں سے کچھ میں غروب آفتاب کے بعد 1 سے9 کے وقفے کے درمیان رہے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…