پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، اسلامی جہاد کے ایک اور سینئر رہنما کو قتل کردیا

datetime 13  مئی‬‮  2023 |

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج نے تحریک اسلامی جہاد کے رہنماں اور ارکان کو نشانہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں فضائی حملہ کرکے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے سینئر رہنما کو قتل کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ آپریشنل معاملات کے ذمہ دار اور تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز میں ملٹری کونسل کے قائم مقام سربراہ ایاد الحسنی مغربی غزہ کی پٹی میں ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہوئے۔طبی حکام نے بھی تصدیق کی کہ مغربی غزہ کی پٹی کے النصر محلے میں واقع ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں دو فلسطینی جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے۔ الحسنی اس ہفتے اسرائیل کے ہاتھوں قتل ہونے والے کونسل کے چھٹے رکن ہیں۔ اسی طرح مساعد الحسنی بھی فضائی حملے میں مارا گیا۔اسرائیلی فوج کی جنوبی کمان کے کمانڈر میجر جنرل ایلیزر ٹولیڈانو نے القدس بریگیڈ کے احمد ابو دقہ کے قتل کے بعد جمعرات کو اعلان کیا کہ فوج تحریک اسلامی جہاد کے ارکان کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔یہ پیش رفت اسرائیل کی طرف سے قاہرہ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی کے مذاکرات کو منجمد کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…