بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بائیڈن نے سوڈان پرپابندیوں کے نفاذکانیاحکم نامہ جاری کردیا،متحارب فریقوں پربرس پڑے

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سوڈان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے افراد کے خلاف پابندیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ سوڈان میں جاری تشدد ایک المیہ ہے اور یہ سوڈانی عوام کے سویلین حکومت اور جمہوریت کی طرف منتقلی کے واضح مطالبے کے ساتھ غداری ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ سوڈان کیامن پسندعوام اور عالمی رہنماں کے ساتھ مل کر متحارب فریقوں کے درمیان پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا اشارہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف)کی طرف تھا۔صدربائیڈن نے ایک نئے انتظامی حکم نامے کااعلان کیا جس کے تحت 15اپریل کو شروع ہونے والے تشدد کا(پابندیوں کی شکل میں)جواب دینے کے لیے امریکا کے اختیارات میں توسیع کی جائے گی۔نئی اتھارٹی کا مقصد سوڈان کے امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ داروں کا احتساب کرنا ہے۔انھوں نے کہاکہ سوڈان میں جمہوری انتقالِ اقتدارکے عمل کو کمزور کرنے اور شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال کرنے یا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کرنے والوں پر بھی پابندیاں عاید کی جا سکتی ہیں۔امریکی صدرنے سوڈانی عوام کی تعریف کی کہ انھوں نے کبھی جمہوریت سے وابستگی یابہترمستقبل کی امید سے دستبرداری اختیارنہیں کی۔انھوں نے کہاکہ ان کے عزم ولگن نے ایک آمرکواقتدار سے نکال باہرکیا۔انھوں نے اکتوبر2021 میں فوجی قبضے کا مقابلہ کیا اور اب ملک پرکنٹرول کے لیے لڑنے والے دھڑوں کے مزید تشددکوبرداشت کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…