پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس درھو ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران نامعلوم وجوہات کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی کے 3 افسران کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر درھو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتور میں گر کر تباہ ہوا۔ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔سرچ آپریشن ٹیم کو ہیلی کاپٹر کی باقیات ایک دریا سے مل گئیں۔ پائلٹ اور معاون پائلٹ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔قبل ازیں ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع دیتے ہوئے بھارتی فوج کے ترجمان کے کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں تین افسران موجود ہیں تاہم اب تک دو زخمی افسران کا پتہ چل سکا ہے۔تیسرے آفیسر کی تلاش کا کام جاری ہے جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔واضح رہے کہ ایک ماہ میں بھارتی فوج کا یہ تیسرا ہیلی کاپٹر ہے جو حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…