جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

لڑائی ختم کرانے کی کوشش بھاری پڑ گئی، امریکی طلبہ کا اپنی معلمہ پر بہیمانہ تشدد

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں سکول طالب علموں نے اپنی خاتون ٹیچر کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب اس نے ان کے درمیان لڑائی ختم کرانے کے لیے مداخلت کی۔

امریکی خاتون ٹیچر کو معلوم نہیں تھا کہ جس وقت وہ اپنے طالب علموں کی لڑائی ختم کرنے کی کوشش کرے گی تو اسے بھی لاتوں اور گھونسوں کی زد میں آنا پڑ جائے گا۔سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلنے والی ایک ویڈیو کلپ میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو سکول کی اسسٹنٹ پرنسپل پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس خوفناک فوٹیج میں دیکھا گیا کہ خاتون ٹیچر نے طلبہ کے درمیان لڑائی چھڑانے کی کوشش کی تو اسے بھی بری طرح مارا پیٹا گیا۔ بعد ازاں اس خاتون ٹیچر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے خاتون ٹیچر بولنے سے قاصر ہوگئی۔یہ جھگڑا ہیوسٹن کے ویسٹ فیلڈ ہائی سکول میں نویں جماعت کے دو طالب علموں کے درمیان ایک راہداری میں شروع ہوا۔باقی طلبہ جھگڑے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے گرد جمع ہو گئے۔ جھگڑے کی بازگشت عہدیداروں تک پہنچی۔ خاتون ٹیچر نے مداخلت کی تو اسے لاتوں اور گھونسوں کی صورت میں بدلہ مل گیا۔سکول ٹیچر مارپیٹ کے نتیجے میں زمین پر گر گئی۔ پھر اسے بے ہوش حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔ طلبہ نے چھلانگ لگا کر اسے مارا، زمین پر پھینکا اور لاتیں ماریں۔ بے ادب اور سفاک طلبہ نے اپنی استاذہ کو بالوں سے پکڑ کر بھی کھینچا۔ خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی بولنے سے قاصر ہوگئی ہے۔ اس کا سی ٹی سکین کرانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…