واشنگٹن(این این آئی)چبھنے والا سوال کرنے پرسابق امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی کواپنے نجی طیارے سے اتار دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے پوچھے گئے ایک سوال پر ناراض ہو کر صحافی سے ان کے دو موبائل فون چھین لیے اور اپنے نجی طیارے سے اتارنے کو کہا تھا۔
وان ہلیارڈ کی بے دخلی 25 مارچ کو ٹیکساس کے واکو سٹی ایئرپورٹ پر ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے بعد ہوئی۔ اس کے بعد واشنگٹن پوسٹ نے اس خبر کی تصدیق کرنے والی آڈیو ریکارڈنگ حاصل کی۔ٹرمپ اس دن فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنے نجی طیارے میں متعدد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ جب رپورٹر نے اپنی کوریج میں اشارہ کیا کہ وہ اس سوال سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ ان کے سوال نے ٹرمپ کے اعصاب پر حملہ کیا ہے۔تب ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے رپورٹر سے کہا کہ میں بالکل مایوس نہیں ہوں۔ کیا میں مایوس ہوں؟ میں نے صرف دو گھنٹے بات کی ہے۔ میں مایوس نہیں ہوں۔ یہ ایک جعلی تحقیقات ہے۔ ہم نے کچھ غلط نہیں کیا۔ میں نے آپ کو بتایا۔ یہ بالکل اس کے برعکس ہے۔ یہ جعلی خبر ہے۔مزید مت پوچھو۔ میں نے سنا ہے کہ آپ این بی سی سے اچھے آدمی ہیں، لیکن آپ نہیں ہیں۔