منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

برطانوی بادشاہ چارلس کو قتل کرنے کی کوشش

datetime 3  مئی‬‮  2023 |

لندن (این این آئی)لندن میں بادشاہ چارلس کی تاجپوشی سے 4 روز پہلے بکھنگم پیلس پر حملہ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہناتھا کہ مشتبہ شخص کو بکنگھم پیلس کے میدان میں بارود پھینکنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

بکنگھم پیلس کے باہر کنٹرول دھماکا بھی ہوا ۔بکنگھم پیلس نے اپنے بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے وقت بادشاہ اور ملکہ پیلس میں موجود نہیں تھے۔ بکنگھم پیلس نے واقعہ پر تبصرے سے انکا کرتے ہوئے اسے پولیس کا معاملہ قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا نے عینی شاہد کے حوالے سے دعوی کیا کہ مشتبہ شخص کئی روز سے محل کے باہر قیام کیے ہوئے تھا اور لوگوں نے اسے یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ وہ بادشاہ کو قتل کردے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے واقعہ کو دہشتگردی نہیں ذہنی بیماری کے طور پر لیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…