ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ماہرین فلکیات نے حج اور عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق پیشگوئی کر دی

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)اسلامی دنیا میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے اور عید الفطر کے پہلے روز سے ہی حج اور عید الاضحی کا انتظار شروع ہوجاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عیدالاضحی اور عید الفطر کے درمیان دو مہینے سے کچھ زیادہ دن کا فرق ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بہت سے سرچ انجنوں پر “عید الاضحی کی تاریخ 2023” کی تلاش کی شرح بڑھ جاتی ہے۔عید اور ایام حج کی طویل تعطیلات کی وجہ سے بھی لوگ عید کی تاریخ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اس سلسلے میں، مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیار کردہ فلکیاتی کیلینڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444ھ بمطابق 18 جون 2023 کو کنجکشن کے فورا بعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک چھ بج کر 38 منٹ پر ہوگی۔نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں کا تعلق ہے، نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد 7 سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔اس حساب سے ماہِ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19، 2023 عیسوی کو ہوگا۔جبکہ اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔ہجری، قمری، یا اسلامی کیلنڈر میں مہینے کے تعین کے لیے چاند کے زمین کے گرد گردش پر انحصار کیا جاتا ہے۔بعض عرب ممالک، جیسے سعودی عرب میں اسے سرکاری کیلنڈر کے طور پر اپنایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…