پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 بھائی جاں بحق

datetime 2  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں طائف اور الباحہ گورنریوں کوملانے والی شاہراہ عام پر ہونے والے المناک ٹریک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے تمام حقیقی بھائی ہیں۔حادثہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے میں والدین اور دیگر 3 بہن بھائیوں کو تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا۔حادثہ طائف گورنری اور الباحہ علاقے کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا ۔دوسری گاڑی کا ڈرائیور جس کی عمر ساٹھ سال کے لگ بھگ ہے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں ایک چار سالہ بچی معجزانہ طورپر مکمل طورپر محفوظ رہی۔ محمد سالم الغامدی نے بتایا کہ میرے اہل خانہ کی مدینہ سے الباحہ واپسی کے دوران اور الباحہ اور طائف کو ملانے والی سڑک پر پہنچنے پر ایک دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں اس کے 6 بھائی فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والے بھائیوں میں سب سے بڑے کی عمر سترہ سال اور سب سے چھوٹے کی اڑہائی سال بتائی جاتی ہے۔ ان کی شناخت ریم، سالم، محمد ، سعود یحیی اور حمدان کیناموں سے کی گئی ہے۔ ۔الغامدی نے بتایا کہ ان کے والد، والدہ، دو بیٹیاں ریناد اور منیرہ اور ایک بیٹے سلطان کو طائف کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال، کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال اور طائف کے پرنس سلطان ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد کو فوری طبی امداد دینے کے بعد انتہائی نگہداشت سے فارغ کر دیا گیا۔ فوت ہونے والے خاندان کے 6 افراد نے گذشتہ روز عصر کے بعد طائف میں سپرد خاک کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…