ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

افغان حکومت کی جانب سے ریلوے کی توسیع کے عظیم الشان منصوبے کی منظوری

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان حکومت کی جانب سے ریلوے کی توسیع کے عظیم الشان منصوبے کی منظوری دے دی گئی، افغانستان سمیت خطے کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔اقتصادی کمیشن کی جانب سے وزارت ریلوے کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے ریلوے کی توسیع کیلئے اقتصادی کمیشن کو اپنا منصوبہ پیش کردیا جسے اقتصادی کمیشن نے عمل درآمد کے لیے منظور کردیا ہے

منصوبے کی تیاری میں ریلوے لائن کے راستے، اس کی اقتصادی اور جغرافیائی اہمیت اور اس پر عمل درآمد کے امکانات و وسائل کو مدنظر رکھا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ ریلوے لائن 1464 کلومیٹر طویل ہوگا، جو 9صوبوں کے 37 اضلاع کو ملائے گا،یہ ریلوے لائن افغانستان کو ایران کے چاہ بہار اور بندر عباس، اور اسی طرح پاکستان کے کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں سے ملائے گا۔ یہ لائن افغانستان کے راستے ایران، ترکیہ، یورپی ممالک کو مشرقی ایشیا سے ملائے گا۔

علاقائی اتصال کا قیام ہوگا اور افغانستان کے راستے خطے کے ٹرانزٹ اور تجارتی سامان کی منتقلی میں اضافہ ہوگا۔ افغانستان کے راستے جنوبی ایشیا اور بحری بندرگاہوں سے روس کا رابطہ بنے گا۔افغانستان کے راستے ماسکو اور دہلی کے درمیان سب سے مختصر تجارتی راستہ بنے گا۔یہ منصوبہ دو فیز پر مشتمل ہوگاپہلا فیز میں مزار شریف ہرات ریلوے لائن جو 657 کلومیٹر طویل ہوگا۔

دوسرا فیز میں ہرات سے شروع ہوگا اور فراہ، نیمروز، ہلمند اور قندہار سے سپین بولدک تک خطے کو ملائے گا جو 811 کلومیٹر طویل ہوگا۔اس منصوبے کے پہلے فیز کے حوالے سے تکنیکی و اقتصادی مسائل، ٹرانزیٹ میں اس کی اہمیت، اس کے ذریعے ہونے والے انتقالات کے تخمینی حجم اوراس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ہمہ جہت مطالعہ کرنے کے بعد پہلے فیز پر درجہ ذیل مقامات پر رواں سال میں کام شروع کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…