پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

فلم کی کہانی عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی سے متاثر ہو کرلکھی، جمائما کا انکشاف

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فلم پروڈیوسروسابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ ارینج میرج میں طلاق کی شرح کم ہوتی ہے،فلم واٹس لو گاڈ ٹو ڈو ود اٹ؟ کی کہانی عمران خان کیساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جمائما خان نے تصدیق کردی کہ انہوں نے اپنی فلم واٹس لو گاڈ ٹو ڈو ود اٹ؟ کی کہانی پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں نے یہ فلم لکھنے میں تقریبا دس سال کا عرصہ لگا۔انہوں نے بتایا اس فلم کا ایک ایک کردار، ایک ایک لائن، ایک ایک مذاق، پاکستان میں گزارے وقت اور حقیقت سے قریب تر ہے۔ اسے میں نے کسی کی مدد کے بغیر خود تحریر کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنا پروڈکشن ہاس ہے جہاں ٹی وی کے لیے دستاویزی فلمز بنائی جاتی ہیں لیکن اس سے کچھ وقت نکال کر اس فلم کی کہانی پر کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب وہ عمران خان سے شادی کے بعد پاکستان، لاہور منتقل ہوئیں تو انہیں عمران خان کے اہل خانہ کے ساتھ جوائنٹ فیملی میں رہنا پڑا، پورے گھر میں ان کی واحد جوڑی تھی جس کی پسند کی شادی ہوئی تھی جبکہ ارد گرد جتنے بھی افراد تھے سب کی ارینج میرج ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہیں موقع ملا کہ وہ یہ جان سکیں کہ ارینج میرج کس طرح ہوتی ہیں، پھر بچوں کی پرورش کس طرح کی جاتی ہے اور جب وہ بچے بڑے ہوجاتے ہیں تو وہ اپنے لئے ارینج میرج کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا مجھے اس دوران دلچسپ تجربہ ہوا جب دو لوگ اپنی زندگی محبت سے شروع نہیں کرتے بلکہ اس کا اختتام محبت پر ہوتا ہے، وہ پیار میں گرفتار ہوکر اندھے نہیں ہوتے بلکہ ایک دوسرے کو جاننے کے بعد ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں جس وجہ سے ارینج میرج میں طلاق کی شرح بھی کم ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے کچھ سینز پاکستان میں شوٹ ہوئے، جس میں ان کی مدد دستاویزی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے کی۔انہوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت فلم کی شوٹنگ پاکستان میں ہو رہی تھی، اس وقت راحت فتح علی خان کسی پروگرام کے لئے لندن آئے ہوئے تھے لیکن انہوں نے کسی طرح مینج کیا اور وہ شادی کا ایک سین شوٹ کروانے کے لئے خود لندن سے پاکستان آئے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…