جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

شور مچانے سے روکنے پر 5 افراد کو قتل کردیا گیا

datetime 30  اپریل‬‮  2023 |

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر کے باہر شور شرابے سے روکنے پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر کے باہر شور شرابا کرنے سے روکنے پر مسلح شخص نے پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو کر بچے سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ 38 سالہ ملزم رات کے وقت اپنے گھر سے نکل کر باہر شور مچاتے ہوئے اپنی رائفل سے فائرنگ کر رہا تھا جس پر پڑوسیوں نے اسے روکنے کی کوشش کرتے کہا کہ ہم بچوں کو سلانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ یہ فائرنگ اور شور شرابا بند کریں، اس کے بعد دونوں ہی اپنے گھروں کو لوٹ گئے لیکن کچھ دیر بعد مسلح شخص اپنی رائفل لے کر پڑوسیوں کے گھر میں داخل ہو گیا اوراس نے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں 10 افراد موجود تھے، ملزم نے فائرنگ کرکے ایک بچے سمیت 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔حکام کے مطابق پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی ملزم سیم ہوسٹن کے جنگلات کی طرف فرار ہو گیا تھا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…