منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ترکیہ بھی جوہری طاقت رکھنے والا ملک بن گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکیہ پہلے جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ایکویو پاور پلانٹ کو جوہری ایندھن کی ترسیل کی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ 60 سال کی تاخیر کے بعد جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ اکویو پاور پلانٹ کو ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اس پلانٹ نے اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ترکیہ کی قدرتی گیس کی درآمدات کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر تک کم کرنے میں کردار ادا کرے گا اور قومی آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ اکویو جوہری پلانٹ ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 800 میگاواٹ اور 4 ری ایکٹرز تک متوقع ہے۔ترکیہ کا یہ جوہری پلانٹ رواں سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ترکیہ کا یہ پہلا جوہری پاور پلانٹ روس کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…