جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ترکیہ بھی جوہری طاقت رکھنے والے ممالک میں شامل ہو گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکیہ پہلے جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کے بعد جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے ایکویو پاور پلانٹ کو جوہری ایندھن کی ترسیل کی تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ 60 سال کی تاخیر کے بعد جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ اکویو پاور پلانٹ کو ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اس پلانٹ نے اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ترکیہ کی قدرتی گیس کی درآمدات کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر تک کم کرنے میں کردار ادا کرے گا اور قومی آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔واضح رہے کہ اکویو جوہری پلانٹ ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 800 میگاواٹ اور 4 ری ایکٹرز تک متوقع ہے۔ترکیہ کا یہ جوہری پلانٹ رواں سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ترکیہ کا یہ پہلا جوہری پاور پلانٹ روس کے تعاون سے تعمیر کیا گیا ہے۔ ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…