پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ، ہلال احمر کی ٹیمیں معتمرین کو ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے میں سرگرم

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ ریجن میں ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مصطفی بن جمیل بلجون نے انکشاف کیا کہ ہلال احمر اتھارٹی نے رمضان المبارک کے لیے اپنے تمام ایمبولینس مراکز میں تیاریوں کو بڑھا دیا ہے۔ اس حوالے سے مختلف منصوبے اور پروگرام مرتب کئے گئے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ماہ صیام میں مکہ مکرمہ اور وسطی خطے اور مقدس شہر کے داخلی راستوں پر النوریہ، الزایدی، اللیث، الکر اور الشریعہ کے ریزرویشنز میں سے ہر ایک میں خدمات فراہم کرنے کے لیے ایمبولینس فراہم کی گئی ہے۔ بیت اللہ شریف میں آنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ایمرجنسی سروسز کے معیار کو بھی بلند کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر مصطفی بن جمیل بلجون نے وضاحت کی کہ اتھارٹی نے اس سیزن میں 20 سائیکلوں کے ساتھ ایک سائیکل سروس کا بھی افتتاح کردیا ہے۔ یہ ان اختراعی آئیڈیاز میں سے ایک ہے جسے اتھارٹی نے اپنے ایمبولینس فلیٹ میں متعارف کرایا ہے۔ یہ سائیکل ایمبولینس ہنگامی صورت حال میں بڑی ایمبولینس کے پہنچنے تک فوری رسائی حاصل کرکے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ڈاکٹر مصطفی کے مطابق رمضان پلان میں آفات سے نمٹنے والی گاڑیوں کو بھی مہیا کیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں میں ایک بس طویق شامل ہے۔ اس بس میں 10 زخمیوں کو منتقل کرنے کی گنجائش ہے۔ اس طرح کی بس میں تمام طبی آلات، مربوط ابتدائی طبی امدادی کٹس، اور الیکٹرک شاک کے آلات موجود ہیں۔

ان گاڑیوں میں ایک ڈیزاسٹر وہیکل ھداج ہے۔ یہ گاڑی تنگ مقامات سے مریضوں کو لے جانے کے لیے کھوکھلی سٹریچرز پر اور 10 فرسٹ ایڈ بیگز کے علاوہ 45 آکسیجن سلنڈرز پر مشتمل ہے۔گاڑیوں میں سے ایک گاڑی سند ہے جس میں طبی استعمال کی اشیا ہوتی ہیں۔

اسی طرح ایک گاڑی ثریا بھی ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے۔ یہ ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول گاڑی ہے، اس میں ایک منی آپریٹنگ روم ہے اور یہ ایونٹ کی نگرانی کرنے اور یہ روم ایمبولینس ٹیموں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس روم سے ہنگامی پیغامات بھیجے اور وصول کیے جاتے ہیں۔ریڈ کریسنٹ اتھارٹی کو ایمرجنسی سروس کی درخواست نمبر 997 کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔ اسی طرح ہیلپ می ایپ کے ذریعہ بھی ریڈ کراس ٹیم کو بلایا جاسکتا ہے۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…