بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کے خلاف پہلا فوج داری الزام کیا ہوسکتا ہے؟ پریس رپورٹ میں انکشاف

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی عدالت میں ایک فوج داری الزام کا سامنا ہے۔ امریکی ٹی وی کوباخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس معاملے سے واقف ایک شخص کا کہنا تھا کہ ٹرمپ پر پہلے درجے میں کاروباری ریکارڈ کو جھوٹا بنانے کا الزام ہے

جو نیویارک ریاست میں ایک جرم ہے۔یہ الزام مبینہ طور پر 2016 میں اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو ٹرمپ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے خاموشی خریدنے کے لیے ادا کی گئی رقم کا ہے۔نیویارک کی گرینڈ جیوری کا فرد جرم ابھی تک خفیہ ہے۔ اس لیے الزام کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔توقع ہے کہ سابق صدر منگل کو جج جوآن مرچن کے سامنے پیش ہوں گے، اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے بتایا اس وقت انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔مجموعی طور پر ٹرمپ پر 30 مختلف فرد جرم عاید ہوں گی جس کی تصدیق دو ذرائع سے ہوئی ہے۔درایں اثنا سابق امریکی صدر نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی ظلم و ستم اور تاریخ کی اعلی ترین سطح پر انتخابی مداخلت ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ ہمارے عدالتی نظام کو مسلح کیا جا رہا ہے تاکہ سیاسی مخالف کو سزا دی جا سکے۔ٹرمپ کے وکلا جوزف ٹاکوپینا اور سوسن نکیلس نے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے عدالت میں اس سیاسی استغاثہ کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔ استغاثہ نے نیکلس اور ٹاکوبینا کو ٹرمپ کے خلاف الزامات سے آگاہ نہیں کیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…