جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

سرحد کے قریب دو امریکی بمبار طیاروں کی پرواز ، روسی لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

datetime 22  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایک روسی ایس یو 35 لڑاکا طیارے نے بحیرہ بالٹک کے اوپر سے روسی سرحد کی طرف پرواز کرنے والے دو امریکی بی-52 ایچ اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو روکنے کے لیے ہنگامی پرواز کی۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ڈیوٹی پر موجود ایئر ڈیفنس فورس کے ریڈاروں نے بحیرہ بالٹک کے اوپر دو ہوائی اہداف کا پتہ لگایا، جو روس کی سرحد کی طرف پرواز کر رہے تھے۔وزارت دفاع کے مطابق، روسی جیٹ کی پرواز کا مقصد طیاروں کی شناخت اور سرحدی خلاف ورزی کو روکنا تھا۔غیر ملکی فوجی طیاروں کے روسی کی ریاستی سرحد کی جانب سے ہٹنے کے بعد، روسی طیارہ اپنے اڈے پر واپس چلا گیا۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی طیاروں نے روس کی ریاستی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی اور یہ کہ روسی جیٹ کی پرواز میں”بین الاقوامی فضائی قوانین کی سختی سے تعمیل کی گئی تھی۔اس واقعہ سے قبل 14 مارچ کو بحیرہ اسود میں اس علاقے کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں ایک امریکی فوجی جاسوس ڈرون مبینہ طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کے ساتھ تصادم کے بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا۔روس نے ایسے کسی تصادم کی تردید کی تھی تاہم اس نے امریکا کو روسی سرحد کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کیا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں امریکا کی طرف سے کسی بھی “اشتعال انگیزی” کا “متناسب” جواب دے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…