جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

یوکرائنی صدرنے مشترکہ افواج کے کمانڈر کو برطرف کر دیا

datetime 27  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کے محصور مشرق میں روسی افواج کے خلاف لڑائیوں کی قیادت کرنے والے ایک سینئرفوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا تاہم انہوں نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سطری حکم نامے میں

زیلنسکی نے یوکرین کی مشترکہ افواج کے کمانڈر ایڈورڈ موسکالیوف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا۔ وہ اس وقت دون باس کے علاقے میں لڑ رہے تھے۔زیلنسکی نے اپنے روزانہ کے خطاب میں موسکالیوف کا نام لے کر ذکر کیا تھا جب اس نے فوجی کمانڈروں کا حوالہ دیا تھا جن سے اس نے بات کی تھی۔ماسکالیوف یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے فورا بعد مارچ 2022 سے عہدے پرفائز ہوئے تھے۔قابل ذکر ہے کہ یوکرین کی حکومت نے گذشتہ جنوری میں فوج کے سازوسامان سے متعلق بدعنوانی کے اسکینڈل کے انکشاف کے بعد پانچ علاقائی گورنروں اور چار معاون وزرا کو ان کے عہدوں سے برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔حکام میں نائب وزیر دفاع ویاچسلاو شاپووالوف جو مسلح افواج کے لیے لاجسٹک سپورٹ کے ذمہ دار تھے کو برطرف کیا گیا۔ اس کے علاوہ صدارتی انتظامیہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کریلو تیموشینکو اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اولیکسی سائمونینکو کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…