انقرہ(این این آئی )ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے نے بلڈنگ انفرا اسٹرکچر کی خرابی کا پول کھول دیا۔ماہرین نے تباہی کی بڑی وجہ عمارتوں کی ناقص تعمیر اور بلڈنگ کوڈ پر عمل نہ کرنے کو قرار دیا۔ترکیہ کے سیسمک بلڈنگ کوڈز کے مطابق عمارتیں طاقتور زلزلوں کو برداشت کرنے کے قابل ہونی چاہئیں، زمین کی سطح پر کم از کم 30 سے 40 فیصد ارتعاش یا ہلچل کو برداشت کرنا چاہیے۔ترکیہ میں موجودہ عمارتیں ڈیزائن کوڈ کی ضرورت سے بھی کم زلزلے کی شدت برداشت کرنے میں ناکام نظر آئیں۔کراچی سمیت پاکستان کا دو تہائی حصہ فالٹ لائنز پر ہے، بلڈنگ قوانین کا نفاذ نہ ہونے کے باعث شہر میں عمارتیں گرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔