پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیوٹن کو رواں سال ان ہی کے قریبی ساتھی قتل کر دیں گے؛روسی سیاستدان کی پیشگوئی

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی)روسی جلاوطن اپوزیشن رہنما الیا پانو ماریف(Ilya Ponomarev) نے حیران کن پیشگوئی کی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو رواں سال اکتوبر تک ان ہی کے قریبی ساتھی قتل کردیں گے۔الیا پانو ماریف روسی پارلیمنٹ کے واحد رہنما تھے جنہوں نے 2014 میں روس کی جانب سے یوکرینی علاقے کریما پر حملے اور اس کے الحاق کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

الیا پانو ماریف اس وقت یوکرین میں رہتے ہیں جہاں وہ ایک تحریک چلا رہے ہیں، ان کا مقصد روس کو جدید جمہوریت میں بدلنا ہے۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پیش گوئی کی کہ روسی صدر پیوٹن اپنی اگلی سالگرہ پر زندہ نہیں ہوں گے، ناکام حملے پر بڑھتی ہوئی تشویش کی وجہ سے پیوٹن کو ان کی سالگرہ سے پہلے قتل کردیاجائے گا۔الیا پانو ماریف کا خیال ہے کہ پیوٹن کو بین الاقوامی عدالت میں جنگی جرائم کے مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کہ میں بھی روسی صدر کو بین الاقوامی عدالت میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہوگا نہیں ، اس سے قبل ہی ان کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے ان کا قتل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ امریکی سفیر بیتھ وان نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام لگایا ہے، شہریوں پر حملے،جنگی ہتھیار استعمال کرنا، بچوں کا اغوا یہ سب جنگی جرائم میں شمار ہو سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ماسکو کے ان اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا جا سکتا ہے جن کا مقدمہ ہیگ میں بین الاقوامی عدالت میں چلایا جا سکتا ہے۔گزشتہ سال روسی انٹیلی جنس افسر نے دعوی کیا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن صرف 3 سال مزید زندہ رہیں گے کیونکہ ان میں تشخیص کیا گیا کینسر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…