اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

100سٹار لنک ڈیوائسز ایران میں انٹرنیٹ فراہم کر رہی ہیں،ایلون مسک

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ اسٹار لنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے محفوظ انٹرنیٹ خدمات کے لیے تقریبا 100 ڈیوائسز فی الحال ایران میں کام کر رہی ہیں۔ارب پتی مسک نے ستمبر میں ایران میں اپنے سیٹلائٹ نیٹ ورک کے

ذریعے انٹرنیٹ دستیاب کرانے کا وعدہ کیا تھا، جہاں حکام انٹرنیٹ تک رسائی پر بڑھتی ہوئی پابندیاں عائد کرتے ہیں۔مسک نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہم ایران میں 100 فعال سٹار لنک (ڈیوائسز)کے قریب پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایرانیوں کے لیے انٹرنیٹ کی آزادی اور معلومات کے آزادانہ بہا کو فروغ دینے کے لیے امریکی حمایت یافتہ کوششوں کے حصے کے طور پر ایران میں سٹار لنک سروس کو چالو کریں گے۔سٹار لنک کے پاس اس وقت 2,000 سے زیادہ چھوٹے سیٹلائٹس ہیں جو کم مدار میں یعنی چند سو کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے گرد چکر لگا رہے ہیں تاکہ نیچے کے علاقوں کی آبادیوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ٹویٹر کے نئے مالک ایلن مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کے جواب میں ٹویٹ کیا جس نے کہا کہ اس نے یہ ویڈیو ایران میں کھلے مقامات پر بنائی ہے، جہاں اب خواتین کو سر کے بال ڈھانپنے یا نہ ڈھانپنے کے لیے اپنی مرضی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس ایرانیوں کو مظاہروں کے دوران انٹرنیٹ اور کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی پر حکومتی پابندیوں کو روکنے میں مدد دے سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…