اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

یوکرین میں بجلی کا نظام تباہ حال،سردیاں بہادری سے گزارنا ہوں گی،یوکرینی صدر

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں جاری بجلی کے بحران کے پیشِ نظر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ موسمِ سرما میں صبر اور ہمت کا مظاہرہ کریں۔ یوکرینی حکام روسی بمباری سے تباہ ہونے والی بجلی کی لائنوں اور دیگر سروسز کی بحالی کی کوششیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے روس نے اکتوبر کے اوائل سے یوکرین میں بجلی کے نظام کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کو بجلی بندش کا سامنا ہے۔ سخت سردی میں ان کے پاس خود کو گرم رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ موسم سرما گزارنے کے لیے ہمیں پہلے سے زیادہ ہمت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کے ایسے داخلی تنازع یا ہڑتال کی اجازت نہیں دے سکتے جو ہمیں کمزور کرنے کا سبب بنے۔دوسری جانب مغربی ممالک روس کی جانب سے یوکرین کی بجلی کی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کر رہے ہیں۔امریکی سیکریٹری برائے سیاسی امور وکٹوریا نولاڈ نے کہا کہ روسی صدر ولایمیر پوتن عام شہریوں کی روشنیاں بجھا کر جنگ کو ’بربریت‘ کی اگلی سطح پر لے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر میزائل حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون اور یورپی یونین نے روس سے درآمد کیے جانے والے تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک محدود کی تھی۔یاد رہے کہ روس کے حالیہ حملوں میں کیئف کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں لاکھوں کی تعداد میں شہری بجلی، پانی اور ہیٹنگ کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ دوسری جانب مختلف علاقوں میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…