جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کا خواتین کے ساتھ سلوک انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہے، اقوام متحدہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ماہرین کے ایک پینل نے کہا ہے کہ طالبان کا خواتین کے ساتھ سلوک انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہو سکتا ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت اس کی تحقیقات اور جوابدہ ہونا ضروری ہے۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک بیان میں کہا کہ

خواتین اور لڑکیوں کے خلاف طالبان کی تازہ ترین کارروائیوں نے انسانی حقوق کی موجودہ خلاف ورزیوں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ جو کہ عالمی سطح پر سب سے زیادہ ظالمانہ اور سفاکانہ ہیں۔ یہ صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم کے مترادف ہو سکتی ہیں اور انہیں انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا جا سکتا ہے۔ طالبان کی طرف سے کوڑے مارنے کی سزا کے دوبارہ آغاز پر اقوام متحدہ نے تشویش کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ کے مقرر کردہ ماہرین کا یہ بیان طالبان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے کہ بدھ کو مقامی اسپورٹس اسٹیڈیم میں سینکڑوں افراد کے سامنے 12 افراد کو کوڑے مارے گئے۔ ان میں تین خواتین شامل تھیں۔11 نومبر کو شمال مشرقی صوبہ تخار کے شہر تالقان میں نماز جمعہ کے بعد شہر کی مرکزی مسجد میں بزرگوں، محققین اور رہائشیوں کے سامنے 10 مردوں اور 9 خواتین کو 39 کوڑے مارے گئے۔ ان پر زنا، چوری اور گھروں سے بھاگنے کے الزامات تھے۔ماہرین کے بیان میں سرعام کوڑے مارنے کے واقعات کا خاص طور پر تذکرہ نہیں کیا گیا لیکن کہا گیا کہ طالبان ان مردوں کو مارتے ہیں جو ان خواتین کے ساتھ آتے ہیں جنہوں نے رنگ برنگے کپڑے پہن رکھے تھے یا اپنے چہرے نہیں ڈھانپے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمیں ایسی کارروائیوں پر گہری تشویش ہے جن کا مقصد مردوں اور لڑکوں کو ان خواتین اور لڑکیوں کو سزا دینے پر مجبور کرنا ہے

جو طالبان کی جانب سے انہیں ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کرتی ہیں۔بیان میں طالبان پر زور دیا گیا کہ وہ خواتین کے حقوق اور آزادیوں کا احترام بحال کریں۔ حراست میں لیے گئے کارکنوں کو رہا کریں اور اسکولوں اور عوامی مقامات تک دوبارہ رسائی کی اجازت دیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرف سے مقرر کردہ ماہرین کے پینل میں افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر خصوصی کوآرڈینیٹر رچرڈ بینیٹ اور تعلیم کے حق کے لیے خصوصی کوآرڈینیٹر فریدہ شاہد شامل ہیں۔دوسری طرف طالبان کی طرف سے مقرر کردہ

وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ماہرین کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ پر سخت تنقید کی۔ لکھے گئے خط میں بلخی نے اقوام متحدہ کی تنظیم کے ذریعے کیے جانے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ذکر کیا- انہوں نے کہا کہ کے اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ساتھ

معصوم افغانوں کو موجودہ اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ خواتین کے ساتھ انصاف اور مساوات کا مطالبہ کرتا ہے مگرخود افغان عوام پرپاپندیاں عاید کررہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جب سے طالبان نے اگست 2021 میں امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے

طالبان نے مزید معتدل طرز حکمرانی اور خواتین کے حقوق کا وعدہ کیا ہے۔تاہم حقیقت میں اس نے مڈل اور ہائی اسکول کی لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ زیادہ تر کے لیے نوکریوں پر پابندی لگا دی اور انہیں حکم دیا کہ وہ سر سے پاں تک اپنے جسم کو ڈھانپیں۔ خواتین کو پارکوں، باغات، جموں اور تہواروں میں جانے سے منع کیا گیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…