جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

جدہ کی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ، شہر میں سیلاب کا منظر

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودیہ کے ساحلی شہر جدہ میں ایسی بارش سامنے آئی ہے جسے ماضی میں کبھی نہیں دیکھا جا سکا تھا۔ ایسی تباہ کن بارش کبھی بھی جدہ کے اندر ریکارڈ نہیں کی گئی تھی۔ یہ بات سعودیہ کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ترجمان حسین القحطانی نے کہی ۔

واضح رہے جمعرات کے روز مسلسل آٹھ گھنٹوں تک ایسی بارش ہوئی کہ جدہ میں سیلاب آگیا۔ صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہنے والی اس بارش کو ماپنے والے ادارے کے مطابق یہ 179،7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔بارش کی مانیٹرنگ کرنے والے ادارے کے مطابق اس سے قبل سب سے زیادہ بارش ہونے کا ریکارڈ 111ملی میٹر تھا۔ ہمیشہ سے زیادہ ہونے والی جدہ کی طوفانی بارش کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔سوشل میڈیا پر دکھائی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ جدہ شہر اور بعض دوسرے علاقوں میں ایک سیلاب کا منظر ہے۔ لوگ بچائوکے لیے گاڑیوں پر بھاگ رہے ہیں۔ گاڑیاں شہر میں سیلاب کی شکل اختیار کر جانے والی بارش میں بہہ گئی ہیں۔اس تباہ کن بارش کے دوران جب بارش گاڑیوں کو بہا کر لے جارہی تھی۔ انتظامیہ نے شہریوں مدد اور بچاو کے لیے پولیس کی نفری جگہ جگہ متعین کر دی اور ایمر جنسی سروسز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے میدان میں اتار دیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…