جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم نے معاشی پلانز پر یوٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے ملک میں معاشی پلانز پر یو ٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں غلطیوں کی ذمہ داری لیتی ہوں اور جو غلطیاں ہوگئیں ان پر معذرت کرتی ہوں۔

برطانیہ میں حالیہ اصلاحات کے باعث معاشی بدحالی پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بہت تیزی سے بہت دور چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اس ملک کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ کے منی بجٹ کے بعد برطانیہ کی مارکیٹس میں افرا تفری دیکھنے میں آرہی تھی۔رپورٹس کے مطابق منی بجٹ میں عائد ٹیکس کٹوتیوں کے باعث وزیراعظم لِز ٹرس کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا تھا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے وزیر خزانہ کواسی کواٹرنگ کو فارغ کر کے ان کی جگہ جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے منی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس کٹوتیوں میں سے تقریبا تمام کو تبدیل کر نے کا اعلان کیااور کہا کہ توانائی کے بلز کو بھی کم کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق حکومت نے منی بجٹ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…