یوکرین کو جب تک امریکی امدادکی ضرورت ہے، یہ جاری رہے گی،بائیڈن

5  اکتوبر‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد ہی یوکرین کو 62کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدرجوبائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولودی میرزیلنسکی کے ساتھ ایک فون کال میں اس پیکج کی اطلاع دی ہے

اوریوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو جب تک امریکی امدادکی ضرورت ہے، یہ جاری رہے گی۔انھوں نے زیلنسکی کو مطلع کیا کہ یوکرین کو اضافی ہتھیاروں اور سازوسامان، بشمول ہیمارس، آرٹلری سسٹم،گولہ بارود اوربکتربند گاڑیاں دینے کا اعلان کیا جارہا ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبینہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عایدکرنے کے لیے امریکا کی مسلسل تیاری جاری ہے۔وائٹ ہائوس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین کی آزادی اور جمہوریت کے دفاع کی کوششوں کی حمایت میں دنیا کو متحد کرنے کی غرض سے امریکا کی شبانہ روز کاوشوں کا بھی ذکرکیا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…