واشنگٹن (این این آئی)پینٹا گون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ابرام ٹینک کی تربیت اور آپریشنز کے سلسلسے میں ایم ون اے 2 کے گولے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ان گولوں کی مالیت 250 ملین ڈالر ہے۔ میڈیارپورٹس کیی مطابق پینٹا گون کی طرف سے یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا ۔پینٹا گون نے اس سلسلے میں کہا کہ کویت حکومت کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ اسے یہ اسلحہ فروخت کیا جائے۔ متعلقہ آلات بھی فراہم کیے جائیں۔ کویت کو امریکہ کی جانب سے یہ آلات اس کے دفاع اور تحفظ کے لیے دیے جارہے ہیں۔ تاکہ کویت اپنی سرحدوں کا دفاع کر سکیں۔ دریں اثنا پینٹا گون کے دفاعی تعاون ادارے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن دوروزقبل کیا گیا جس میں کانگریس کی منظوری کا کہا گیا ہے۔ تاہم اس سے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ کویت کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے گئے ہیں یا بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ پینٹا گون کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فروخت کے حوالے سے جنرل ڈائنامکش کارپوریشن پرائم کنٹریکٹر ہے۔