کینیڈین وزیر اعظم نے اجتماعی قبروں کو روسی جنگی جرائم قرار دیدیا

19  ستمبر‬‮  2022

لندن(این این آئی)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روس کے زیر قبضہ سے چھڑوائے گئے یوکرینی علاقووں میں اجتماعی قبروں کی موجودگی کو روسی جنگی جرائم لا نام دیتے ہوئے کہا ہے ان جرائم کا سخت احتساب ہونا ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹروڈو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان دنوں لندن میں ہیں۔

جہاں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم لیز ٹرس سے بھی ملاقات کی۔ ان کی اس ملاقات میں یوکرین پر روسی حملہ سب سے اہم موضوع تھا۔کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہاکہ بلا شبہ برطانیہ اور کینیڈا روس کے خلاف یوکرین کی حمایت میں کھڑے دو مضبوط ترین ملک ہیں، جو یوکرین کی پوری طرح پشت پناہی کرتے ہیں۔’ ٹروڈو نے کہا ‘ روسی اقدامات بڑے کھل کر سامنے آئے ہیں۔ بشمول روسی جنگی جرائم کے۔ یہ جرائم ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ واضح رہے یوکرینی حکام نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ انہیں یوکرین کے شمال مشرقی شہر لزیوم کے نزدیک ووڈ لینڈ میں 440 لاشیں ملی ہیں۔ یہ قصبہ یوکرین نے روسی قبضہ سے حال ہی میں چھڑایا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق 440 لاشوں میں سے اکثر لاشیں سویلینز کی ہیں۔ تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔یوکرینی حکام کے اس موقف پر کریملن نے ان اجتماعی قبروں کے ملنے پرابھی تک کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ البتہ ماسکو نے اس امر سے بار بار انکار کیا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر سویلینز کو نشانہ بنایا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…