جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

طیب ایردوآن ترکی کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کے خواہاں

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترک صدررجب طیب ایردوآن کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں ملک کی شمولیت ان کا ہدف ہے۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدرایردوآن امریکا روانہ ہونے سے قبل ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد

صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مختلف پوزیشن پر ہوں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا مطلب شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت ہے تو انھوں نے کہا کہ یقینا یہی ہدف ہے۔ترکی معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کا دیرینہ رکن ملک ہے اوراس وقت شنگھائی تعاون تنظیم کا مکالمہ شراکت دار ہے۔نیٹو اور ایس سی او تزویراتی لحاظ سے ایک دوسرے کی ضد ہیں۔آٹھ ممالک چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران، کرغزستان، تاجکستان، قزاقستان اورازبکستان اس کے ارکان ہیں۔ترکی کے علاوہ پانچ ممالک تنظیم کے مکالمہ شراکت دار ہیں اور چار کو مبصر کادرجہ حاصل ہے۔ازبک شہر سمرقند میں تنظیم کے حالیہ سربراہ اجلاس کے موقع پر رجب طیب ایردوآن نے روسی صدر ولادی میرپوتین سے بات چیت کی۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ترکی کے جنوبی علاقے اکویو میں تعمیر کیے جانے والے جوہری بجلی گھر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدے پراتفاق ہوگیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…