تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز تہران میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی ہے۔وہ اپنی صحت کی نازکصورت حال سے متعلق اطلاعات کے بعد پہلی بارعوامی سطح پرنمودار ہوئے ہیں۔سپریم لیڈرکی ویب سائٹ نے ان کی چلتے ہوئے اور ہجوم کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے تصاویر جاری کی ہیں۔اس سے قبل رپورٹ میں کہا گیا کہ خامنہ ای کی حالت گذشتہ ہفتے نازک سمجھی گئی تھی لیکن اس میں بہتری آئی ہے اور وہ فی الحال آرام کر رہے ہیں۔ایرانی حکام نے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔83 سالہ خامنہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔ وہ ملک کے سب سے اختیاررہبرِ اعلی ہے اور تمام ریاستی معاملات پر حتمی رائے رکھتے ہیں۔