جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ملکہ کی آخری رسومات 125 سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی حکومت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین پیر کو برطانیہ بھر کے تقریبا 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی۔ اسی طرح برطانیہ بھر میں پارکس، چوکوں اور کیتھڈرلز میں بھی بڑی سکرینیں نصب کرکے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات دکھائی جائیں گی۔وزارت ثقافت نے ایک بیان میں کہا کہ

ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوں گی اور لندن بھر میں اس سے متعلقہ جلوسوں اور تقریبات کو ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ملکہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ ملکہ 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔حکومت نے آخری رسومات کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ملکہ کے سفر آخرت کی رسومات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔ برطانیہ میں ماضی قریب کی ایسی بڑی تقریبات میں 1997 میں لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات، 2012 کے لندن اولمپکس کی تقریب اور شاہی افراد کی شادی کی تقاریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں۔برطانیہ کی فلم ایسوسی ایشن جمعرات کے روز اعلان کر چکی کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات دکھانے والے سینما گھروں میں لوگوں کا داخلہ فری ہو گا۔اس ہفتہ کیدوران ملکہ الزبتھ دوم کا جسد خاکی ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا اور لاکھوں افراد قطاروں میں لگ کر ملکہ کا دیدار کر رہے ہیں۔ پیر کی صبح تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…