جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی شہریوں کو بیرون ملک بغیر دستاویز شادی پر انتباہ

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے غیر ملکی سے بغیر دستاویز شادی کرنے کا جرمانہ بڑھا کر ایک لاکھ ریال تک کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون وکیل شائمہ الثقفی نے تصدیق کی کہ کہ کسی غیر ملکی خاتون سے بغیر دستاویز شادی کرنے کی صورت میں جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہو سکتا ہے۔

شائمہ الثقفی نے خبردار کیا کہ کچھ سعودیوں کو بیرون ملک میں ایجنٹس ایک ہفتہ کیلئے بے ترتیب شادی کیلئے مجبور کرتے ہیں جو ایک غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا شادی کے معاملہ کو آسان بنائے جانے کی آڑ میں دھوکہ مت کھائیے۔ شادی زندگی، مستقبل، خاندان اور بچوں کی منصوبہ بندی کا ایک معاہدہ ہوتا ہے ۔ اس کو منصوبہ بندی اور ضوابط کے بغیر کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس طرح کی شادیوں کے منفی سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا ۔صرف تفریح کی غرض سے ایک ہفتہ کیلئے کی جانے والی شادی کے خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، ان شادیوں کا لالچ دیکر دھوکہ دہی اور بھتہ خوری کی جاتی ہے۔ اس طرح کی شادی میں ملوث افراد کو متعلقہ اداروں کے سپرد کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ شادی کو سرکاری طریقے سے دستاویز کرنا انتہائی ضرروی ہے ورنہ سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اسی حوالے سے بیرون ملک سعودی خاندانوں کی دیک بھال کرنے والے خیراتی ادارے اواصر ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر توفیق السویلم نے بھی خبردار کیا کہ بہت سے ممالک میں جانے والے سعودیوں کو خبردار رہنا ہوگا، ان ملکوں میں سعودی سعودی سیاحوں کو ائیر پورٹ پر ہی شادی کے طریقہ کار کو اسان بنانے کی ترغیب دی جاتی ہے اور 50 سے لیکر 100 ڈالر تک کی معمولی فیس پر شادی کرانے کی پیش کش کردی جاتی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…