جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یوکرین کے متاثرہ جوہری پلانٹ کوقومی گرڈ سے دوبارہ جوڑ دیا گیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے زپوریزژیا جوہری پلانٹ کو ایک بار پھر قومی گرڈ سے جوڑ دیا گیا ہے اور اس کو وہاں سے بجلی مل رہی ہے جس سے اس کے بیرونی بجلی منقطع ہونے کے بعد

حادثے کا کا شکار ہونے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔روسی فوج کے زیر قبضہ اس پلانٹ کو ستمبر سے گولہ باری کی وجہ سے یوکرین کے قومی گرڈ سے منقطع کر دیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی اے ای اے نے بتایا کہ 750 کلووولٹ (کے وی) کی بحال شدہ لائن اب یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کو بجلی مہیا کر رہی ہے۔بیرون ذرائع سے بجلی کی ترسیل اس ری ایکٹرکو ٹھنڈا رکھنے کے نظام اور دیگر ضروری حفاظتی افعال کے لیے درکار تھی۔یوکرین کے قومی گرڈ سے منقطع ہونے کے بعد سے یہ جوہری پاور اسٹیشن ضروری حفاظتی طریق کار کو فعال رکھنے کے لیے اپنی بجلی پر انحصار کر رہا تھا۔ اس پر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھاکہ پلانٹ کی اپنی اندرونی بجلی ختم ہو سکتی ہے۔مارچ میں روسی فوجیوں نے زپوریزژیا پر قبضہ کر لیا تھا اور اس تنصیب کے آس پاس گولہ باری سے کسی جوہری آفت کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ آئی اے ای اے کی ایک نگران ٹیم نے ستمبر کے اوائل میں پاور پلانٹ کا دورہ کیا تھا۔ اس ٹیم کے متعدد ارکان صورت حال کی نگرانی کے لیے مستقل بنیادوں پر پلانٹ کے علاقے میں موجود رہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…