جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز پر مبنی انتہائی خفیہ دستاویز ملنے کا انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایف بی آئی کے چھاپے میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے جوہری راز پر مبنی انتہائی خفیہ دستاویز بھی ملی ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دستاویز میں ایک غیر ملکی طاقت کی جوہری صلاحیت اور دفاع کا ذکر ہے،

دستاویز اتنی حساس ہے کہ صرف صدر یا کابینہ کا رکن ہی اس تک رسائی کی اجازت دے سکتا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس قسم کی دستاویزات تک رسائی کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے، انتہائی حساس مواد کے جائزے کے لیے ایف بی آئی اور اٹارنی کو خصوصی اجازت لینی پڑی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ انتہائی خفیہ دستاویزات کو ممکنہ طور پر چھپایا گیا تھا، ٹرمپ چاہتے تھے کہ حساس مواد سے متعلق ایف بی آئی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالی جائے۔ایف بی آئی نے رواں ماہ 8 اگست کو فلوریڈا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مارالاگو ریزورٹ پر چھاپہ مارا تھا، یہ ریزورٹ پرائیویٹ ممبر کلب کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی حساس دستاویزات پر ٹرمپ اور نیشنل آرکائیو کے درمیان طویل رسہ کشی ہوئی تھی۔ٹرمپ نے جنوری میں شکست تسلیم کر کے دستاویز کے 15 بکس حکام کے حوالے کیے تھے۔حوالے کیے گئے ان بکسوں میں 184 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، سیکرٹ اور کانفیڈینشل کے مارک تھے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…