ریاض (این این آئی)سعودی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں معتمرین کی آمدورفت کیلئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں،عمرہ زائرین کسی بھی ائیرپورٹ سے سعودی عرب آ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایاکہ عمرے کیلئے آنے والے زائرین سعودیہ میں 90 دن قیام کر سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران عمرہ زائرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت دیگرسعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں۔