بیونس آئرس (این این آئی)ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز دکرچنر کومبینہ بدعنوانی کے الزام میں 12 سال کی سزا سنادی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرسٹینا فرنینڈز کی سزا کے خلاف ان کے حامیوں نے ان کے گھر کے باہر جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرسٹینا فرنینڈز کو جوڈیشل پراسیکوشن کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے نائب صدر کے گھر کے باہر امکانی ہجوم جمع ہونے کے پیش نظر لگائی گئی رکاوٹوں کو مظاہرین کی جانب سے مخالف جماعت کے میئر کی اشتعال انگزیزی کی قرار دیتے ہوئے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔مظاہرین کی رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کے دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہائڈرنٹ ٹرکوں کا استعمال کیا گیا، جس دوران کافی مظاہرین زخمی ہوئے۔ارجینٹینا کی نائب صدرکرسٹینا فرنینڈز نے اپنے مظاہرین کواحتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتجاج ختم کرکے پرامن گھروں کو چلے جائیں۔