جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گھر میں باجماعت نماز پڑھنے پر 26مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 29  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو (این این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی فسطائی حکومت کے تحت بھارت میں اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں کے لئے مذہبی فرائض کی ادائیگی ایک جرم بن چکا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیس میں پولیس نے مقامی حکام کی پیشگی

اجازت کے بغیرگھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر26مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مرادآباد کے سپرانٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ کمار مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ دولہے پور گائوں میں دو مقامی افراد کے گھر پر سینکڑوں لوگ بغیر کسی اطلاع کے جمع ہوئے اور نماز ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ گائوں والوں کو ماضی میں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ پڑوسی ہندوئوں کے اعتراضات کی وجہ سے گھر میں باجماعت نماز ادا نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخض چندر پال سنگھ کی شکایت پر 16شناخت شدہ اور 10نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس معاملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے ۔ یاد رہے کہ دلہے پور گائوں میں مبینہ طور پربڑی تعداد میںگھر وںکے اندر نماز ادا کرنے والے لوگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ہندو انتہاپسند تنظیموں کے چند کارکنوں نے احتجاج کیا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…