ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جوہری معاہدے کی بحالی خامنہ ای کی قاتل حکومت کو مضبوط کرے گی،پومپیو

datetime 24  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کر کہا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی قاتل خامنہ ای کی حکومت کو مضبوط کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ویانا سے آنے والی خبریں بہت پریشان کن ہیں کیونکہ بائیڈن کی ٹیم ناکام ایران معاہدے کو بحال کرنے کے قریب ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پہلے بائیڈن طالبان کو واپس لائے اور اب وہ خامنہ ای کی قاتل حکومت کو بااختیار بنا رہے ہیں۔امریکا کی قومی سلامتی کونسل نے منگل کو قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ تہران نے حساس فائلوں میں رعایت دی ۔لیکن ایک سینئر امریکی اہلکار نے زور دے کر کہا کہ ابھی تک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے کا امکان واضح نہیں ہے۔اس اہلکار نے جس نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی مزید کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان خلیج اب بھی موجود ہے۔تاہم انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ تہران نے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے بعض بنیادی شرائط کو ترک کر دیا ہے۔ان میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی تحقیقات کو ختم کرنے کی شرط کو ترک کرنا بھی شامل ہے۔درایں اثنا یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں حصہ لینے والے بیشتر ممالک نے یورپی متن یا تجویز سے اتفاق کیا ہے۔انہوں نے اسپانوی ٹیلی ویژن کے ساتھ ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ان میں سے اکثر متفق ہیں، لیکن میرے پاس ابھی تک امریکا کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…