جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سوڈان میں سیلاب نے بتاہی مچاد ی،80افرادہلاک

datetime 22  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی )سوڈان میں نیشنل سول ڈیفنس کونسل نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے جب کہ 31 زخمی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری اعداد و شمارمیں بتایاگیاکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 17,080 تک پہنچ گئی

اور 23,850 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے، اس کے علاوہ بڑی تعداد میں دکانیں اور دیگرسہولیات بھی تباہ ہوئیں۔دوسری طرف سوڈانی حکومت نے 6 ریاستوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔سوڈان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اس سال کے موسم کی بارشیں زیادہ ہوں گی۔ اچانک سیلاب زیادہ تر ریاستوں پر حملہ کر سکتا ہے، جس کے لیے خاص طور پر نشیبی علاقوں میں احتیاط کی ضرورت ہے۔سوڈان میں نیشنل سول ڈیفنس کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پناہ گاہ کے سامان اور دیگر سے تمام موجودہ امداد کو محدود کرنے اور طوفانی بارشوں اور بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں یعنی دریائے نیل، الجزیرہ، کسالا کی ریاستوں میں منصفانہ اور فوری طور پر تقسیم کرنے کی سفارش کی گئی۔سوڈانی وزیر برائے سماجی ترقی احمد آدم بخیت نے کہا کہ طوفانی بارشوں کی وجہ سیمتاثرہ علاقے کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جا سکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…