جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

جوہری معاہدے کی بحالی پرایران کا ردعمل تعمیری ہے،یورپی یونین

datetime 17  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی )یورپی یونین نے 2015کے جوہری معاہدے کی بحالی کے مجوزہ خاکے پر ایران کے ردعمل کو تعمیری قراردیا ہے اور کہا ہے کہ تنظیم طویل ترمذاکرات پر امریکا سے مشاورت کر رہی ہے۔ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں سے

واقف ایک عہدہ دار کے مطابق یہ تبصرے اس بات کی پہلی مثبت علامت ہیں کہ تہران کی جانب سے پیر کی رات یورپی یونین کو باضابطہ طور پر پیش کردہ موقف شاید مذاکرات میں تعطل کو دورکرنے کا سبب بنے گا۔اس عہدہ دار نے اس معاملے کی حساسیت کی وجہ سے اپنا نام ظاہرنہیں کیا اور کہا کہ ایران کے ردعمل کے ابھی مطالعہ کی ضرورت ہے اور جوہری مذاکرات کے دیگر فریق،جن میں امریکا ، چین اور روس شامل ہیں،اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔یورپی یونین کے ثالثوں نے گذشتہ ہفتے تاریخی جوہری معاہدیکو ختم کرنے کی حتمی تجویز پیش کی تھی۔ یورپی بلاک نے اس متن کو ایک معاہدے کو بچانے کی آخری بقیہ امیدقراردیا ہے جس کا مقصد تہران کی جوہری سرگرمی کو اس کے توانائی کے شعبے سمیت پابندیوں کے خاتمے کے بدل میں محدود کرنا ہے۔ لیکن اعلی ایرانی حکام کے تبصروں سے پتا چلتا ہے کہ وہ مجوزہ سمجھوتے میں مزید تبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔ یہ کہاجارہا ہے کہ ایران سے اضافی تیل توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت سے متاثرہونے والی عالمی معیشت کے لیے انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرسکتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…