بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان حکومت کا ایک سال مکمل،ملک بھر میں عام تعطیل

datetime 15  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں عام تعطیل کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان میں اپنی حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ فغانستان میں طالبان امیر کی جانب سے نامزد کردہ عبوری کابینہ امور مملکت چلا رہی ہے

اور تاحال خواتین کی ملازمتوں اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی عائد ہے جبکہ ابھی تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔طالبان افغانستان میں 1990 کے عشرے میں منظر عام پر آئے، طالبان تحریک کا آغاز 1994 میں اس وقت ہوا، جب ڈاکٹر نجیب کی حکومت ختم ہونے کے بعد افغان مجاہدین خانہ جنگی کا شکار تھے۔طالبان کی قیادت ملا محمد عمر کے پاس تھی، 27 ستمبر 1996 کو کمانڈر احمد شاہ مسعود اپنی فوجوں کو کابل سے وادی پنج شیر لے گئے، جس کے بعد طالبان فوجوں نے کابل پر قبضہ کیا۔1998 میں عبدالرشید دوستم کی ملیشیا کی زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اس کے بعد طالبان نے مزار شریف پر بھی قبضہ کیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…