نئی دہلی(این این آئی)بھا رت کی رہنے والی نویدیتا بھسین تقریبا 33 سال پہلے دنیا کی سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ کے طور پر سامنے آئیں۔ جب اس بھارتی پائلٹ کو یہ امتیاز ملا انہیں دنوں کی اس پائلٹ کو یاد آنے والی بات یہ کہ اس کے جہاز کا عملہ اپنی اس پائلٹ کو مسافروں کے جہاز میں سوار ہونے سے پہلے پہلے کاک پٹ میں پہنچنے کے لیے اصرار کرتا تھا کہ کہیں مسافر ایک خاتون پائلٹ کو دیکھ کر خوف زدہ نہ ہو جائیں کہ ایسے جہاز پر سفر کریں گے جسے ایک خاتون اڑائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھسین نے بطور پائلٹ اپنے کیرئیر کا آغاز1989 میں کیا تووہ اس وقت ایک منفرد حیثیت کی حامل تھیں ۔ مگر آج بھارت میں خواتین پائلٹوں کا ہونا ایک معمول کی بات ہو چکا ہے۔ بھارت میں اس وقت خواتین کمرشل پائلٹ دنیا میں دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔