اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مضبوط بنائیں گے،بائیڈن

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے زور دے کر کہا ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن کا نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ “ہمارے اتحاد کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بائیڈن نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکائو نٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق سے عالمی استحکام کی ضمانت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فن لینڈ اور سویڈن نیٹو کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

قبل ازیں صدر بائیڈن نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت کے بل پر دستخط کئے۔اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواستوں کی توثیق قابل تحسین ہے۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جو یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے جواب میں مغربی اتحاد کو وسعت دے گا۔بائیڈن نے کہا کہ دو شمالی یوروپی ممالک امریکا کی زیر قیادت ٹرانس اٹلانٹک اتحاد میں باہمی دفاع کے لیے “مقدس عہد” کرتے ہوئے مضبوط اور قابل اعتماد اتحادی بنیں گے۔انہوں نے فن لینڈ اور سویڈن کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ہر ایک کے پاس “مضبوط جمہوری ادارے، ایک مضبوط فوج، اور ایک مضبوط اور شفاف معیشت” ہے جو نیٹو کو مضبوط کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتین کے روس نے یوکرین میں آپریشن کے ساتھ “یورپ میں امن اور سلامتی کوخطرے میں ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ “پوتین نے سوچا کہ وہ ہمیں تقسیم کر سکتے ہیں مگر اس کا الٹ ہو رہا ہے۔ ہم مزید متحد ہو رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں سینیٹ نے ہیلسنکی اور اسٹاک ہوم کے نیٹو کے ساتھ الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا، جس سے امریکا اس اتحاد میں شامل 30 ممالک میں سے 23 واں ملک بن گیا تھا جو ان کی رکنیت کے لیے سرکاری سطح پرحمایت فراہم کرتا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…