جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عمرہ سیزن 1444ھ کے لیے تکنیکی طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ

datetime 2  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)ہجری سال 1444 کے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے الیکٹرانک طریقہ کار اور اپنے تمام تکنیکی پروگراموں کو حجاج کرام کی خدمت اور انہیں مناسک کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے متحرک کیا ہے تاکہ عمرہ سیزن کی تیاریاں جلد شروع کی جا سکیں۔جدید سہولیات فراہم کرنے کرنے کا مقصد سال حج کے

سیزن میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین کے آرام اور ذہنی سکون کے ساتھ عمرہ کرنے کے لیے اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنا ہے۔وزارت حج وعمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت اچھی طرح سے زیر مطالعہ منصوبوں کے مطابق حج اور عمرہ کے نظام کو ترقی دینے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو مناسک ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ ہر فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی جو حاجیوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔المشاط نے کہا کہ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایات کی روشنی میں حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو جدید سہولیات کی فراہمی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔مشاط نے نشاندہی کی کہ وزارت حج و عمرہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانک لین دین کے شعبوں میں ملازمت میں بڑی چھلانگ لگائی ہے اور مہمانوں کی خدمت کے امور میں کام کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے ساتھ سب سے بڑا الیکٹرانک لنک پروجیکٹ شروع کرنے میں اس کی کامیابی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…