واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن کا کووِڈ19کا ٹیسٹ ایک مرتبہ پھرمثبت آگیا ہے۔تین روز قبل ہی ان کا کروناوائرس کا منفی ٹیسٹ آیا تھا اور انھیں ان کے معالجین نے سخت تنہائی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے معالج ڈاکٹر کیون اوکونر نے ایک خط میں کہا ہے کہ صدربائیڈن میں علامات کا دوبارہ ظہور نہیں ہوا ہے اور وہ مسلسل بہتری محسوس کررہے ہیں۔امریکا کے مرکزبرائے انسداد امراض اور بچا ئوکی رہ نماہدایات کے مطابق صدر بائیڈن اب دوبارہ کم سے کم پانچ روز تک تنہائی میں رہیں گے۔مرکزکا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا دوبارہ شکار ہونے والے افراد میں معمولی علامات میں ظاہر ہوئی ہیں اور اب تک اس دوران میں کسی شدید بیماری کا پتا نہیں چلا ہے۔