جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یوکرین کو مزید اسلحہ دینے سے امریکی دفاعی ضروریات متاثر نہیں ہوں گی، پینٹا گون

datetime 31  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)پینٹا گون نے ان خدشات کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا کی طرف سے روس یوکرین جنگ کے دوران یوکرین کو اسلحے کی مزید فراہمی سے اپنے دفاع کے لیے اسلحہ کے مطلوب ضروری ذخائرمیں کمی آجائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے

اس بیان سے پہلے قومی سلامتی کونسل کے امریکی ترجمان جان کربی نے یوکرین کے لیے اسلحے کے حوالے سے نئے امریکی امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے اب تک امریکا یوکرین کو آٹھ اعشاریہ دو ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار دے چکا ہے۔اس پس منظر میں کہ جب امریکا اتنا زیادہ اسلحہ یوکرین کو دے چکا ہے آیا اس سے امریکا کے اپنے دفاع کے لیے اسلحے کی ضروریات تو متاثر نہیں ہوں گی؟ اخبار نویسوں کی طرف سے پوچھے گئے اس سوال پر سینئر فوجی افسر نے جواب دیا کہ ہمیں امریکی فوج کو اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں ہے۔اس امریکی فوجی افسر نے کہاکہ جب بھی ہم کوئی ایسا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اپنی تمام فوجی ضروریات کو پہلے سامنے رکھتے ہیں۔ یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اس سے ہمارے لیے کوئی رسک تو نہیں پیدا ہوجائے گا۔ پینٹاگون کے افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ پینٹا گون اس بات کا کافی وقت تک جائزہ لیتا ہے کہ ہمیں سب سے پہلے اپنی سرزمین کو محفوظ رکھنے کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، ہم اس بارے میں بہت زیادہ سنجیدگی سے معاملات کو دیکھتے ہیں اور پھر کوئی اور فیصلہ کرتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…