لندن (این این آئی)برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا نیا فنڈ ریزنگ اسکینڈل سامنے آگیا۔ پرنس چارلس کی چیریٹی نے اسامہ بن لادن کی فیملی سے 10 لاکھ پاونڈ وصول کیے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس چارلس کے آفس نے فنڈز لینے کی تصدیق کردی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کو خبردار کیا گیا تھا کہ قومی غم وغصہ سامنے آسکتا ہے مگر انہوں نے نظرانداز کردیا۔یہ رقم لادن فیملی کے شیخ بکر بن لادن اور ان کے بھائی شیخ شفیق نے چندہ کی تھی۔ بکر اور شفیق کا دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے یا فنڈنگ سے تعلق نہیں۔کلیرنس ہاوس کا کہنا تھا کہ پرنس نے ڈیل میں ثالثی کی نہ ہی اسے قبول کرنے کا فیصلہ کیا، چندہ قبول کرنے کا فیصلہ پرنس آف ویلز کے چیریٹیبل فنڈ کے ٹرسٹیز نے کیا۔