جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کے اہم ملک کیساتھ متعددسمجھوتوں پردستخط

datetime 27  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے یونان کے سرکاری دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان فوجی، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں دوطرفہ تعاون کے مختلف سمجھوتے طے پائے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد نے ایتھنز کے میکسی مِس پیلس میں یونانی وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکیس سے دو طرفہ ملاقات کی

اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد میں انھوں نے مختلف سمجھوتوں پر دست خط کیے ہیں۔ان میں مفاہمت ایک یادداشت میں دونوں ملکوں کے درمیان سائنسی اور تکنیکی شعبے میں تعاون کے فروغ پر زوردیا گیا ہے۔قبل ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایتھنز میں اپنی آمد پرایک بیان میں کہا کہ مملکت کے یونان کے ساتھ تاریخی اور قریبی تعلقات استوارہیں۔انھوں نے کہا ہم یونان کو برقی باہمی رابطے کا نیٹ ورک بنانے میں مدد دیں گے اورگرین ہائیڈروجن منصوبوں میں تعاون کے طریقوں پرتبادلہ خیال کریں گے۔یونانی وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکیس نے ولی عہد کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے مواقع بڑھانے کے خواہاں ہیں اور س ضمن میں مختلف پہلوں پربات چیت کریں گے۔انھوں نے سعودی ولی عہد کے ایتھنز کے دورے کو دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا موقع قراردیا ۔ شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پرایتھنز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے تو یونانی نائب وزیراعظم پاناگیوٹس پیکرمینوس نے ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد انھیں ایک سرکاری جلوس کی شکل میں یونانی دارالحکومت میں وزیراعظم کے صدر دفتر میکسی مس محل میں لے جایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔بعد میں انھوں نے یونانی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…