جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس مجھے مروانا چاہتا ہے، پاناما پیپرز کے وسل بلوئر کا انکشاف

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی )دنیا بھر میں ٹیکس چوری اور فراڈ سے متعلق انکشافات کرنے والے پاناما پیپرز کو لیک کرنے والے وسل بلوئر نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امریکا کے لیے ہٹلر سے زیادہ خطرہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ روس انہیں مروانا چاہتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرویو میں پاناما پیپرز کے وسل بلوئرکا کہنا تھا کہ انہیں روسی انتقام کا خوف ہے، میگزین نے جان ڈو کے فرضی نام کے تحت ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس روسی حکام اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے مالی غلط کاری کے ثبوت موجود ہیں جنہوں نے یوکرین میں جنگ کے لیے فنڈز فراہم کرنے میں مدد کی۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں اپنی جان کا خوف ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرہ ہے جس کے ساتھ میں جی رہا ہوں کیونکہ روسی حکومت نے اس حقیقت کا اظہار کیا ہے کہ وہ مجھے مارنا چاہتی ہے۔ جب صحافی نے جان ڈو سے ٹیکس پناہ گاہوں کے بارے میں پوچھا جو آمرانہ حکومتوں میں طاقتور افراد کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے تو وسل بلوئر نے مبینہ کردار کے بارے میں بات کی جو وہ روس میں ادا کرتے ہیں جن کے رہنما قانون شکنی سے انکار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن امریکا کے لیے ہٹلر سے زیادہ خطرہ ہیں اور شیل کمپنیاں ان کی بہترین دوست ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…