نیویارک(این این آئی)عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او)نے 70 سے زیادہ ممالک میں پھیلنے والی آبل بندر(منکی پاکس)کی وبا کوغیر معمولی صورت حال کے پیش نظرعالمی ایمرجنسی قراردے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے طبی ماہرین کی کمیٹی نے آبل بندر کی پھیلتی ہوئی وبا سے پیداہونے والی صورت حال غورکیا تھا اور اس کوعالمی ایمرجنسی قراردیا ۔ڈبلیوایچ او کے منکی پاکس کے سرکردہ ماہر ڈاکٹر روزمنڈ لیوس نے کہاکہ افریقا سے ماورا دوسرے ممالک میں منکی پاکس کے تمام متاثرہ کیسوں میں سے 99 فی صد مرد تھے اور ان میں بھی 98 فی صد وہ مرد شامل تھے جن کے دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔